ضرار خان لاشاری کے فرزند علی احمد لاشاری نے کیلی یونیورسٹی لندن سے گرایجویشن کی ڈگری حاصل کر لی

ali-ahmad-lashari-graduated-from-kelly-university-london

امیر آف بہاول پور کےسٹاف آفیسر کے اکلوتے فرزند کی تعلیمی کامیابی پر دوست احباب اور عزیز واقارب کی مبارک بادیں

لندن(پ۔ر)امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے سٹاف آفیسر ضرار احمد خان لاشاری کے اکلوتے صاحبزادے علی احمد لاشاری نے کیلی یونیورسٹی لندن سے انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ انٹر نیشنل بزنس میں اپنی گرایجویشن مکمل کر لی،اگلے روز کیلی یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں علی احمد لاشاری کو گرایجویشن کی ڈگری عطا کر دی گئی۔دوست احباب اور عزیز واقارب نے نوجوان علی احمد لاشاری کی لندن سے ڈگری حاصل کرنے پر ضرار خان لاشاری ان کی اہلیہ محترمہ اور خاندان کے دیگر افراد کو مبارک باد دی اور علی احمد لاشاری کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں