Contact Us

 سابق مرکزی صدرتحریک انصاف یوتھ ونگ سید علی عباس بخاری وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ مقرر

Ali Abbas Bukhari

 امید ہے کہ آپ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی مزید بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے:عثمان بزدار

 آپکے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی بہتری کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا:سید علی عباس بخاری

لاہور22فروری:-تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق مرکزی صدر سید علی عباس شاہ بخاری کو اہم ذمہ داری مل گئی ہے- سید علی عباس شاہ بخاری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کوآرڈینیٹر برائے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ مقرر کردیا گیا- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سید علی عباس شاہ بخاری نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سید علی عباس شاہ بخاری کو کوآرڈینیٹربرائے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن دیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی تعیناتی پر سید علی عباس شاہ بخاری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی مزید بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہو گی۔سید علی عباس شاہ بخاری نے کوآرڈینیٹر برائے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ مقرر کئے جانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ آپ کے ویژن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی بہتری کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔  

مزید پڑھیں