اے ایل سی فٹ بال کلب بہاولپور نے ینگ یونین فٹبال کلب چنی گوٹھ کو چار کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے کر فائنل ٹرافی جیت لی
مہمانان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ ،سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ, مہر محمد صدیق, اور دانیال عزیز شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پہلا ینگ یونین آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا ، فائنل میچ ینگ یونین فٹبال کلب چنی گوٹھ اور اے ایل سی فٹبال کلب بہاولپور کے مابین کھیلا گیا ، فائنل میچ میں اے ایل سی فٹ بال کلب بہاولپور نے ینگ یونین فٹبال کلب چنی گوٹھ کو چار کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے کر فائنل ٹرافی جیت لی ۔ ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات تقریب گورنمنٹ ہائی سکول چنی گوٹھ کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ ، سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور زمیندار اعلیٰ دانیال عزیز شیخ تھے ، مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ نے مہمانان خصوصی حسن عسکری شیخ ، عارف عزیز شیخ ، مہر محمد صدیق اور دانیال عزیز شیخ کو گرم شالیں پہنائیں ، ٹورنامنٹ میں آمد پر مہمانان خصوصی کا ٹورنامنٹ انتظامیہ نے بھرپور استقبال کیا ، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے انہیں سٹیج پر لے کر گئے ، ٹورنامنٹ انتظامیہ میں افضل پنوار ، بشیر پنوار ، اظہر حسین زرگر ، رضوان پنوار ، بلال پنوار ، ملک نوید مڑل ، فرحان پنوار ، ملک صفدر علی بابر ، شہزاد پنوار ، سلیم اللّٰہ پنوار و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ملک خورشید بھٹی ، مہر بشیر احمد ، سردار طارق خان عباسی ، سردار سجاد خان عباسی نمبردار ، راؤ رضوان علی ، رانا ساجد غفار نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سلیم خان بلوچ نے ادا کئے ۔