Advertisements

الصراط پبلک ہائی اسکول کی بارہویں سالانہ تقریب: تعلیم اور کردار سازی کا حسین امتزاج

Al-Sirat Public High School Anual Day Celebrations 2023-24
الصراط پبلک ہائی سکول کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر و وائس پرنسپل محترمہ فاطمہ خالد سالانہ تقریب میں سکول کی نصابی اور غیر نصابی کارکردگی پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے
Advertisements

رپورٹ : حسیب اسحاق

الصراط پبلک ہائی سکول احمد پور شرقیہ میں  بارہویں (12) سالانہ تقریب  منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ کی پرنسپل اور اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ فوزیہ منیر تھیں

Advertisements

اسکول صرف تعلیم ہی پر توجہ نہیں دیتا بلکہ طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتا ہے تاکہ وہ آنے والے وقت میں راہنما بن سکیں، نہ کہ صرف پیروکار۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکول طلبہ کے انفرادی کردار کی بھی بہترین نشو و نما کرتا ہے۔ سی- ای -او اور نائب پرنسپل محترمہ فاطمہ خالد

اسکول کی کامیابی کا راز "مسلسل محنت” قرار , مسلسل اور مستقل کوششوں اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے سے ہی ہم کامیابی کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ , انتظامیہ اس حد تک عملے کی صلاحیتوں پر مطمئن ہے کہ وہ بلا کسی فکر کے ان پر بھروسہ کر سکتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ عملہ ہر کام کو قابلیت اور مہارت سے سنبھال لے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ بیلا خان


تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ فوزیہ منیر طلبہ کے اعتماد اور اسکول کے عملے کی لگن سے بہت متاثر ہوئیں۔
اس سالانہ تقریب میں ایک اور خوشخبری یہ بھی دی گئی کہ اسکول کے 5 طلبہ نے امتحان بہترین کارکردگی کے ساتھ پاس کیا ہے اور انہیں ادارے کے مختلف شعبوں میں ملازمت بھی دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کی پیشہ ور زندگی کا آغاز ہو چکا ہے۔

اب اسکول میں قرآن سکول کے نام سے ایک نیا ادارہ بھی قائم کر رہا ہے، جس میں میٹرک پاس کی ہوئی لڑکیاں ایک سالہ کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ اس کورس میں انہیں تفسیر، تجوید اور مختلف احادیث کے کورسز پڑھائے جائیں گے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد اسکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر دلچسپ سٹینٹ، ٹیبلو اور پریزنٹیشنز پیش کیے جن میں فلسطین اور غزہ کی صورت ِ حال، سچائی اور پاکستان کے حالات جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔

**احمد پور شرقیہ (28 اپریل 2024): الصراط پبلک ہائی سکول احمد پور شرقیہ میں گزشتہ دن بارہویں (12) سالانہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین(احمد پور شرقیہ) کی پرنسپل اور اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ فوزیہ منیر تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد اسکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر دلچسپ سٹینٹ، ٹیبلو اور پریزنٹیشنز پیش کیے جن میں فلسطین اور غزہ کی صورت ِ حال، سچائی اور پاکستان کے حالات جیسے اہم موضوعات شامل تھے

الصراط پبلک ہائی سکول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ بیلا خان سکول کی سالانہ تقریب میں اظہار خیال کر رہی ہیں

 تقریب میں اسکول کی سی- ای -او اور نائب پرنسپل محترمہ فاطمہ خالد نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اسکول صرف تعلیم ہی پر توجہ نہیں دیتا بلکہ طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتا ہے تاکہ وہ آنے والے وقت میں راہنما بن سکیں، نہ کہ صرف پیروکار۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکول طلبہ کے انفرادی کردار کی بھی بہترین نشو و نما کرتا ہے۔ نائب پرنسپل نے ادارے میں قرآن سکول کے افتتاح کا بھی اعلان کیا۔

 اسی طرح اسکول کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ بیلا خان نے اپنے خطاب میں اسکول کے عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت ہی خوبصورت الفاظ کا استعمال کیا۔ انہوں نے اسکول کی کامیابی کا راز "مسلسل محنت”  قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل اور مستقل کوششوں، اور اعلیٰ معیار برقرار رکھنے سے ہی ہم کامیابی کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، انہوں نے انتظامی ٹیم  کے عملے پر اعتماد کا اظہار  بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس حد تک عملے کی صلاحیتوں پر مطمئن ہے کہ وہ بلا کسی فکر کے ان پر بھروسہ کر سکتی ہے اور یقین رکھتی ہے کہ عملہ ہر کام کو قابلیت اور مہارت سے سنبھال لے گا۔

تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ فوزیہ منیر طلبہ کے اعتماد اور اسکول کے عملے کی لگن سے بہت متاثر ہوئیں۔
اس سالانہ تقریب میں ایک اور خوشخبری یہ بھی دی گئی کہ اسکول کے 5 طلبہ نے امتحان بہترین کارکردگی کے ساتھ پاس کیا ہے اور انہیںادارے کے مختلف شعبوں میں ملازمت بھی دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کی پیشہ ور زندگی کا آغاز ہو چکا ہے۔

  • الصراط پبلک ہائی اسکول کے بارے میں

الصراط پبلک ہائی اسکول تقریباً 13 سال سے احمد پور شرقیہ میں قائم ہے اور یہاں بچوں کو نصابی اور غیر نصابی دونوں طرح کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اسکول میں لڑکوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے لیکن زیادہ تر توجہ لڑکیوں کی تعلیم پر دی جاتی ہے کیونکہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں لڑکیوں کی تعلیم کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اب اسکول میں قرآن سکول کے نام سے ایک نیا ادارہ بھی قائم کر رہا ہے، جس میں میٹرک پاس کی ہوئی لڑکیاں ایک سالہ کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ اس کورس میں انہیں تفسیر، تجوید اور مختلف احادیث کے کورسز پڑھائے جائیں گے۔

بین الاقوامی شخصیات سے ملاقات کا شاندار موقع

الصراط پبلک ہائی اسکول طلبہ کو وسیع تر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اسی لیے یہاں بین الاقوامی سطح پر نمایاں شخصیات کے ساتھ سیمینارز اور سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں اسکول میں نامور مصور رشید بٹ، ڈاکٹر معاذ (ماہر طب)، اور اسلامی اسکالر  اسحاق بن صادق جیسے باوقار شخصیات طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ سیشن منعقد ہوئے۔ ان سیشنز کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف ان ممتاز شخصیات سے علم حاصل کرنے کا موقع ملا بلکہ ان کے تجربات سے سیکھنے اور اپنے علم و آفاق کو وسیع تر کرنے کا بھی سنہری موقع ملا۔