Advertisements

الصراط (چیئرٹی ) پبلک ہائی اسکول کی سالانہ تقسیم اعزازت کی تقریب, پرنسپل پنجاب کالج پرنسپل اسلم پرویز کی بطور مہمان خصوصی شرکت

Al-Sirat Charity Public HighSchool Annual Prize Distribution Ceremony
Advertisements

الصراط پبلک اسکول میں غریب اور مستحق بچوں کو مفت تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔پرنسپل مسز در شہوار اور وائس پرنسپل فاطمہ خالد کا اظہار خيال


احمد پور شرقیہ: الصراط (چیئرٹی ) پبلک ہائی اسکول کی سالانہ تقسیم اعزازت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پنجاب کالج احمد پور شرقیہ پرنسپل اسلم پرویز تھے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل مسز در شہوار اور وائس پرنسپل فاطمہ خالد نے کہا کہ الصراط پبلک اسکول میں غریب اور مستحق بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ بلکہ بچوں کی مثبت ذہن سازی کے لئے بھی بھر پور کاوش کی جاتی ہے تا کہ وہ معاشرے کے ایک اچھے فرد بن سکیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسلم پرویز نے کہا کہ احمد پور شرقیہ جیسے پسماندہ علاقہ میں الصراط پبلک اسکول کا ہونا ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ جہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ مفت یونیفارم بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ اور کوالٹی ایجو کیشن کے حوالے سے اس ادارے کا گراف مسلسل او پر جا رہا ہے۔ تقریب میں گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل مسز فوزیہ کے علاوہ علاقہ کےمعززین اور طلباء و طالبات کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر مختلف کلاسوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے

Advertisements