Advertisements

المصطفی ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ایک ہزار سفید پوش اور غریب گھرانوں کو راشن تقسیم کیا جا رہا ہے محمد ارحم سلیم

Al-Mustafa Welfare Trust distributing one thousand Ration Bags among poor families,says Manager South Punjab
Advertisements

چولستان کے 200 گھرانوں کو راشن تقسیم کر دیا گیا چولستان کے مختلف علاقوں میں پانی والے نلکے بھی لگا کر دیے جا رہے ہیں مینجر ساؤتھ پنجاب


احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے المصطفی ویلفیر ٹرسٹ کی جانب سے ایک ہزار راشن سفید پوش اور غریب گھرانوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے جس میں اج چولستان کے 200 گھرانوں کو راشن تقسیم کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار المصطفی ویلفیر ٹرسٹ کے مینجر ساؤتھ پنجاب محمد ارحم سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ یو کے عبدالرزاق ساجد کی خصوصی کاوش سے ٹرسٹ کے زیر انتظام ضرورت مند گھرانوں کو راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ چولستان کے مختلف علاقوں میں پانی والے نلکے بھی لگا کر دیے جا رہے ہیں ارحم سلیم نے بتایا کہ چولستان کی کچی ابادی کے روزہ داروں کو افطاری بھی کرائی جائے گی جبکہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام اس مرتبہ دو اضلاع میں پہلے راؤنڈ میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ رمضان المبارک میں غریب اور ضرورت مند لوگ رزق جیسی نعمت سے مستفید ہو سکیں اس موقع پر چوہدری محمد عمران شبیر بھی موجود تھے

Advertisements