Advertisements

دفاعی اداروں میں اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ، اکرم گل

Akram Masih Gill Demands 5% Minority Job Quota in Defence Institutions
Advertisements

حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ کےلئے نمایاں کام کر رہی ہے ، کامران مائیکل

اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں میں بھی اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ وہ بھی معاشی طور پر ترقی کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر سابق وفاقی وزیر وسینیٹر کامران مائیکل کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر کیا۔

Advertisements

اکرم گل نے کہا کہ قومی وصوبائی ترقیاتی فنڈز کا پانچ فیصد غیر مسلم علاقوں میں خرچ کیا جائے تا کہ وہ بھی زندگی کی بنیادی سہولتوں سے استفادہ ہوسکیں۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے نمایاں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے مثبت کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کریں ۔ اس موقع پر پاسٹر طارق رحمت، پاسٹر روبن یامین اور ولیم مائیکل نے پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کےلئے دعا کی۔