پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس چلے گی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ائیر ایمبولینس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ کا ائیرایمبولینس سروس کیلئے کارروائی جلد مکمل کرنے کاحکم، ائیرایمبولینس میں پیرا میڈیکس ریسکیور اور جان بچانے کیلئے آلات میسر ہونگے
جدید ائیر ایمبولینس ہائی وے او رموٹروے پر بھی لینڈنگ کرسکے گی،روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی مسافروں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا:عثمان بزدار
پنجاب ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا،الٹرا لائٹ ائیر ایمبولینس کے ذریعے دور دراز علاقوں تک ریسکیو سروس فراہم کی جاسکے گی
لاہور26نومبر:-وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری دے دی ہے- ریسکیو1122ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ائیرایمبولینس سروس کے اجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کاحکم دیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ائیر ایمبولینس سروس کے لئے پائلٹ سٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ائیرایمبولینس میں پیرا میڈیکس، ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے-ائیر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں منتقل کرے گی-جدید ترین ائیر ایمبولینس ہائی وے او رموٹروے پر بھی لینڈنگ اور ٹیک آف کرسکے گی-روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی مسافروں کو ائیرایمبولینس کے ذریعے فوری طورپر ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا-انہوں نے کہاکہ پنجاب ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پاکستان اورخطے کا پہلا صوبہ ہوگا-الٹرا لائٹ ائیر ایمبولینس کے ذریعے دور دراز علاقوں تک ریسکیو سروس فراہم کی جاسکے گی-وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ 86تحصلیوں میں توسیعی ریسکیو سروسز کا آغاز کیاجائے گا جبکہ 249نئی ایمبولینس گاڑیوں کی اگلے ماہ ڈلیوری شروع ہوجائے گی- پنجاب میں طلبہ کے لئے ریسکیو کیڈٹ کورس (آر سی سی) شروع کرنے کا جائزہ لیا جارہاہے- پنجاب کی ہر یونین کونسل میں کمیونٹی لیول ریسکیو ٹیم تشکیل دی جائے گی-12رکنی کمیونٹی لیول ریسکیو ٹیم ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد دے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا،جس میں ائیر ایمبولینس سروس کے اجراء کے حوالے سے سمری کی منظوری دی گئی- ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔