Advertisements

ابلاغیات کے شعبے کو مصنوعی ذہانت سے مزین کرنا وقت کی ضرورت ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران

AI Integration in Media Studies Is the Need of the Hour: VC IUB
Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی اس سلسلے میں شارٹ کورسز کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ سلیبس کو جدید بنانے پر بھی اقدامات کررہی ہے

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا ریجنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران اظہار خیال 

Advertisements

بہاول پور: وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ ابلاغیات کے شعبے کو جدید اور موثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کے دیگر جہتوں سے مزین کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس سلسلے میں شارٹ کورسز کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ سلیبس کو جدید بنانے پر بھی اقدامات کررہی ہے۔

وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار ڈاکٹر عبدالستار ظہوری، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب تعلیم، ثقافت اور آگاہی کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈویژنل انفارمیشن آفس بہاول پور بھی تعلیمی ترقی میں جامعات اور تعلیمی اداروں کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ناصر حمید نے یونیورسٹی کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنے تعاون کا اظہار کیا۔