شہر احمد پور شرقیہ ہمارا فخر ہمیشہ میرے والد نواب صلاح الدین عباسی کا ساتھ دیا پرنس بہاول خان عباسی
شہریوں نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی مجھے بے پناہ محبتوں سے نوازا اب بھی توقع ہے کہ آٹھ فروری کو میرا سر فخر سے بلند کرینگے
امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی کا سابق وائس چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ شہزاد سہیل خاکوانی کی میزبانی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی، سردار فیض محمد خاکوانی ڈاکٹر فیاض محموداعوان ،اسماعیل لیلو قریشی،شیخ مسلم پرویز اور شہزاد سہیل خاکوانی نے بھی اظہار خیال کیا
صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد سہیل خاکوانی کی میزبانی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے
احمد پور شر قیہ : آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ شہر احمد پور شرقیہ نے ہمیشہ میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کا ساتھ دیا اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی مجھے اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا- مجھے توقع ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابی معرکہ میں بھی شہری میرا سر فخر سے بلند کریں گے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وائس چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ شہزاد سہیل خاکوانی کی میزبانی میں منعقدہ بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محلہ کٹڑا احمد خان محلہ صفرانی اور محلہ فتانی کے باشندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی- پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ اگر وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے تو شہر احمد پور شرقیہ کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائیں گے اور اپنے ساتھیوں اور سپورٹروں کی مشاورت سے شہر کو خوبصورت بنانے کے علاوہ بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لائیں گے نیز بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلانے کے لیے حتی المقدور کوششیں کی جائیں گی-
سابق وائس چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ شہزاد سہیل خاکوانی کی میزبانی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام کا ایک منظر
صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دور نمائندگی میں شہر احمد پور شرقیہ میں ترقیاتی سکیموں کا جال پھیلایا اور دیہی علاقوں سے بھی کسی قسم کا فرق روا نہیں رکھا -ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ ایم پی اے منتخب ہو گئے تو ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا -جلسہ عام سے صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی ،سردار فیض محمد خان خاکوانی ،ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان محمد اسماعیل لیلو قریشی،تاجر ر ہنما شیخ مسلم پرویز اور میزبان شہزاد سہیل خاکوانی نے بھی خطاب کیا
سابق یونین ناظم سردار فیض محمد خاکوانی انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں جبکہ میز بان سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد سہیل خاکوانی ساتھ کھڑے ہیں