احمدپورشرقیہ ویگن حادثہ، آگ سے جھلسنے والی ثناء سکنہ چک نمبر 88 لیاقت پور طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی

Advertisements
ویگن حادثہ جاں بحق ہونے والی طالبات کی تعداد چار ہوگئی ایک طالبہ کی مو قع پر اور دوطالبا ت کی بعد میں موت ہوگئی تھی
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمدپورشرقیہ ویگن حادثہ، آگ سے جھلسنے والی اور ایک طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طالبا ت کی تعداد چار ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق دوہفتہ قبل احمدپورشرقیہ ٹول پلاز ہ کے قریب لیاقت پور جانے والی طالبات کی ویگن کو آگ لگ گئی تھی جس سے دس سے زائد طالبات آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی تھیں۔ ایک طالبہ کی مو قع پر اور دوطالبا ت کی بعد میں موت ہوگئی تھی گزشتہ روز اس واقع میں جھلسنے والی چوتھی طالبہ ثناء سکنہ چک نمبر 88 لیاقت پور بھی زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ملتان بر ن یونٹ ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی اس طرح اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طالبات کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
Advertisements