Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے صدر سید سرفراز حسین زیدی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

Ahmedpur Union of Journalists (Workers) President Syed Sarfaraz Hussain Zaidi Passes Away
Advertisements

سید سرفراز حسین زیدی ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ پیشہ صحافت سے گزشتہ دو عشروں سے زائد عرصہ منسلک رہے


احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر،سرپرست محمد سلیمان فاروقی اور دیگر عہدیداران و اراکین کا مشترکہ تعزیتی بیان اور سید سرفراز حسین زیدی کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت 

Advertisements

سید سرفراز حسین زیدی کی نماز جنازہ آج بروز بدھ جنازہ گاہ عظمت سلطان میں ادا کی جائے گی۔اے یو جے ورکرز سمیت صحافتی اور تعلیمی حلقوں کا سرفراز زیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

احمد پور شرقیہ(حمیداللہ خان عزیز سے)احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے صدر،ممتاز سینئر صحافی، تعلیمی ماہر سید سرفراز حسین زیدی انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے نہ صرف احمد پور شرقیہ بلکہ ڈویژن بہاول پور کے صحافتی، تعلیمی اور علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 21 جنوری 2026ء کو صبح 10:00 بجے جنازہ گاہ عظمتِ سلطان، احمد پور شرقیہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹیاں، دو بیٹے سید اویس زیدی اور سید شعیب زیدی، اور ایک بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں۔

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ احسان احمد سحر اور سرپرست محمد سلیمان فاروقی نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید سرفراز حسین زیدی کی صحافتی،تعلیمی اور فکری خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، اور ان کا انتقال شہر ہی نہیں بلکہ پورے ڈویژن بہاول پور کے لیے ایک بڑا صحافتی خلا ہے۔

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ دیگر عہدیداران اور اراکین:جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز،احمد علی چوہدری،ملک راشد محمود چنڑ،شاہ ولی خان،اعجاز احمد خان،یوسف غنی قریشی، ملک سجاد گھلو،زبیر فاروقی،ارشاد احمد شاد،سید وحید عباس بخای،زاہد بلوچ،خادم حسین شاہین لاشاری، محمد جمشید بھٹی،جمیل الرحمن اور دیگرصحافتی تنظیموں، اساتذہ، اہلِ علم اور سماجی شخصیات نے بھی مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین