Advertisements

احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا ماہانہ اجلاس، تنظیمی مدت دو سال،محمد سلیمان فاروقی مستقل صدر منتخب

AUJW Monthly Meeting: Term Set at Two Years, Muhammad Suleman Farooqi Elected Permanent President
احمد پور شرقیہ:احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کا پنجاب کالج میں ماہانہ اجلاس کامنظر،بانی وسرپرست اعلی احسان احمد سحر صدارت کر رہے ہیں،جب کہ صدر محمد سلیمان فاروقی ساتھ موجود ہیں۔
Advertisements

بانی وسرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پانچ ہزار مالیت کے اے یو جے ڈبلیو جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈ کی قرعہ اندازی میں ملک راشد محمود چنڑ کا نام نکل آیا

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ  کے اجلاس میں فیصلہ ,محمد یوسف قریشی نائب صدر،حمیداللہ خان عزیز فوکل پرسن جب کہ احمد علی چوہدری سیکرٹری کوآرڈینیشن کے فرائض سر انجام دیں گے

Advertisements

احمدپور شرقیہ(پ-ر)احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمدپور شرقیہ کا ماہانہ اجلاس بانی و سرپرستِ اعلیٰ احسان احمد سحر  کی صدارت میں پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں  منعقد ہوا، جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی تنظیمی مدت دو سال مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ 2026ء میں انتخابی عمل کے ذریعے وجود میں آنے والی صحافتی تنظیم احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز ،احمد پورشرقیہ کے موجودہ عہدیداران سال 2027ء کے دوران بھی اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ اس فیصلے کے مطابق محمد سلیمان فاروقی قائم مقام صدر کی حیثیت سے مستقل صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جب کہ محمد یوسف غنی قریشی نائب صدر، حمیداللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری و فوکل پرسن اور احمد علی چودھری  چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی و سیکرٹری کوآرڈینیشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ احمدپور پریس کلب احمدپور شرقیہ کے تنظیمی معاملات صدر احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز محمد سلیمان فاروقی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن چودھری احمد علی باہمی مشاورت سے دیکھیں گے اور ان معاملات کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

اجلاس کے دوران احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام پانچ ہزار روپے مالیت کے اے یو جے ڈبلیو جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈ کے لیے قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں تنظیم کے نائب صدر ملک راشد محمود چنڑ کا نام نکلا۔ فیصلہ کیا گیا کہ انہیں آئندہ ماہ دسمبر 2026ء کے ماہانہ اجلاس میں اے یو جے ڈبلیو سپورٹ کیش ایوارڈ کے ساتھ اعزازی شیلڈ بھی دی جائے گی۔

اجلاس میں جی این این سمیت دیگر نجی ٹی وی چینلز سے میڈیا کارکنوں کی برطرفیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکائے اجلاس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخباری اداروں اور نجی ٹی وی چینلز میں کام کرنے والے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کی ماہانہ تنخواہوں اور بقایا جات کی بروقت اور باقاعدہ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، جب کہ میڈیا کارکنوں کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرایا جائے تاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو معاشی عدم تحفظ سے نجات مل سکے۔

اجلاس میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ احسان احمد سحر، صدر محمد سلیمان فاروقی، جنرل سیکرٹری و فوکل پرسن حمیداللہ خان عزیز، شبیر احمد قریشی، محمد یوسف غنی قریشی، انیسہ کنول، ملک راشد محمود چنڑ، جمشید اقبال بھٹی، احمد علی چودھری، زبیر فاروقی، محمد سجاد اور اعجاز احمد خان نے شرکت کی۔