احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے صدر سید سرفراز حسین زیدی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، صحافتی تنظیموں کا شاندار خراج عقیدت
تعزیتی ریفرنس کی صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے کی،جنہوں نے سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کو دبنگ،اصول پسند اور آزادی صحافت کا علم بردار قرار دیتے ہوئے انہیں بعد از مرگ صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈ 2026ء دینے کا اعلان کیا
احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ اور احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے انتظامات سرپرست اے یو جے ورکرز محمد سلیمان فاروقی اور صدر پریس کلب راشد عزیز ہاشمی نے کئے۔
تعزیتی ریفرنس سے راشد عزیز ہاشمی، محمد سلیمان فاروقی، ناصر محمود رضوی،حبیب اللہ راجپوت، ارشاد خان بلوچ، خادم حسین سومرو، جان محمد چوہان،زاہد گل، زاہد بلوچ، ملک محمد سجاد، خادم حسین شاہین لاشاری، شبیر قریشی، احمد علی چوہدری،ارشاد احمد شاد،سید وحید عباس بخاری اور دیگر نے سید سرفراز زیدی کے محاسن بیان کئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس سے راشد عزیز ہاشمی، محمد سلیمان فاروقی، ناصر محمود رضوی،حبیب اللہ راجپوت، ارشاد خان بلوچ، خادم حسین سومرو، جان محمد چوہان،زاہد گل، زاہد بلوچ، ملک محمد سجاد، خادم حسین شاہین لاشاری، شبیر قریشی، احمد علی چوہدری،ارشاد احمد شاد،سید وحید عباس بخاری اور دیگر نے سید سرفراز زیدی کے محاسن بیان کئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں مختلف میڈیا تنظیموں کے عہدیداروں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی احترام اور صحافتی اقدار کو برقرار رکھیں گے۔
تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، جب کہ شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا۔

احمد پور شرقیہ: مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر صدر آر ایم این پی پریس کلب میں سینئر صحافی سید سرفراز حسین زیدی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں صدارتی خطاب کر رہے ہیں
احمد پور شرقیہ(حمیداللہ خان عزیز سے)احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے صدر سید سرفراز حسین زیدی مرحوم و مغفور کی یاد میں پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں ان کی ربع صدی پر محیط صحافتی خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس تعزیتی ریفرنس کا انعقاد احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ اور احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا،جو رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔جس میں نظامت کے فرائض حمیداللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے انجام دئیے۔

جب کہ تعزیتی ریفرنس کے انتظامات اے یو جے ورکرز احمد پور شرقیہ کے سرپرست محمد سلیمان فاروقی اور احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر راشد عزیز ہاشمی نے کئے تھے۔
صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے اپنے صدارتی خطاب میں سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کو نڈر، دلیر اور اصول پسند صحافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور ان کے صحافی بیٹے محمد اویس زیدی نے آزادی صحافت کے لئے قربانیاں دیں۔چنانچہ 3 مئی 2024ء کو عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں سید اویس زیدی کو صادق پریس فریڈم کیش ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سید سرفراز حسین زیدی کے انتقال سے مقامی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا ہے،وہ کافی عرصے تک پر نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے اس موقع پر سید سرفراز حسین زیدی کو بعد از مرگ صادق پریس فریڈم ایوارڈ 2026ء دینے کا اعلان بھی کیا۔تعزیتی ریفریس سے صدر پریس کلب راشد عزیز ہاشمی،سرپرست اے یو جے ورکرز، محمد سلیمان فاروقی، سرپرست اعلی پریس کلب سید ناصر محمود رضوی،جنرل سیکرٹری پریس کلب حبیب اللہ راجپوت،صدر میڈیا کلب شیخ عزیز الرحمن، سینئر نائب صدر اتحاد میڈیا کلب اعجاز خان بلوچ، صدر یونائیٹڈ جرنلسٹس گروپ ڈاکٹر خادم حسین سومرو، جنرل سیکرٹری پریس کلب حبیب اللہ راجپوت، چیف آرگنائزر اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف ارشاد احمد شاد،کے علاوہ محمد زاہد گل، جان محمد چوہان، ملک محمد سجاد، زاہد خان بلوچ، خادم حسین شاہین لاشاری، شبیر احمد قریشی، احمد علی چوہدری، سید وحید عباس بخاری اور دیگر نے اپنے خطابات میں سید سرفراز حسین زیدی کے محاسن بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے بڑی پہچان ان کا عہدہ نہیں بلکہ ان کا کردار تھا۔ انہوں نے ہمیشہ اتحاد، احترام اور برداشت کی بات کی۔ اختلاف کے ماحول میں بھی انہوں نے تلخی کی بجائے تدبر کی بات کی۔مقررین نے سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کی تدریسی وصحافتی خدمات پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت سے نوازے آمین

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ اور احمد پور پریس کلب احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے صدر اے یو جے ورکرز سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے مقررین اور شرکاء کی تصویری جھلک ( احمد علی چوہدری سے)
تعزیتی ریفرنس میں موجود مختلف میڈیا تنظیموں کے عہدیداروں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باہمی احترام اور صحافتی اقدار کو برقرار رکھیں گے، کیوں کہ یہی سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کے لئے بہترین خراج عقیدت ہو گا۔تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر اے یو جے ورکرز کے صدر سید سرفراز حسین زیدی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا۔

