احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی کور کمیٹی کا بانی وسرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت اجلاس
پانچ ہزار مالیت کے اے یو جے ڈبلیو جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ کے لئے 17 نومبر کو منعقدہ اجلاس میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
احمد پور شرقیہ(پ-ر)احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ، کی کور کمیٹی کامشاورتی اجلاس بانی وسرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت علی کولنگ سنٹر کے آفس میں منعقد ہوا۔جس میں اے یو جے ورکرز کے اراکین کے لئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا اورجس میں سابق سینئر ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب نذیر خالد ٹرینر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تربیت حاصل کرنے والے اے یو جے ڈبلیو کے اراکین میں تربیتی سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ ماہ دسمبر میں پانچ ہزار روپے مالیت کے اے یو جے ڈبلیو جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ اور اعزازی شیلڈ دینے کے لئے 17 نومبر بروز منگل کو منعقدہ اجلاس میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔
اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین,، جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی چوہدری اور نائب صدر ملک راشد محمود چنٹر شریک ہوئے۔

