Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی کور کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے

Ahmedpur Union of Journalists Workers Core Committee Meets, Key Decisions Taken
:احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کی کور کمیٹی کے اجلاس کا منتظر:سرپرست اعلی احسان احمد سحر، محمد سلیمان فاروقی، سید سرفراز حسین زیدی،حمیداللہ خان عزیز،احمد علی چوہدری،ملک راشد محمود چنڑ،شاہ ولی خان شریک ہیں۔
Advertisements


اجلاس میں طے پایا کہ پنجاب کالج کے اشتراک سے تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں اور پنجاب کالج کے طلباء کے مابین بہترین مضمون نویسی کا مقابلہ جیتنے والے صحافی/طالب علم کو پانچ ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔

اے یو جے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ڈیجیٹل روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” اور اے یو جے ورکرز کی جانب سے 2026ء کا”مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ” ارشاد احمد شاد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisements

اے یو جے ورکرز کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سرپرست اعلی احسان احمد سحر، محمد سلیمان فاروقی، سید سرفراز حسین زیدی،حمیداللہ خان عزیز، احمد علی چوہدری، ملک راشد محمود چنڑ، شاہ ولی خان شریک ہوئے۔

احمد پور شرقیہ( پ ر۔)احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پورشرقیہ کی کور کمیٹی کا اجلاس صدر سید سرفراز حسین زیدی کی صدارت میں پنجاب کالج میں منعقد ہوا۔ جس میں سرپرست اعلی احسان احمد سحر، سرپرست محمد سلیمان فاروقی،جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز،چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی چوہدری،نائب صدر ملک راشد محمودچنڑ،اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شاہ ولی خان شریک ہوئے۔

اجلاس میں اے یو جے ورکرز کے تنظیمی امور سمیت علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی تجویز پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کالج اور روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، ہر سال پنجاب کالج کے طلباء اور تحصیل احمد پور شرقیہ کے صحافیوں کے مابین مضمون نویسی کا مقابلہ کرائے گی اور پانچ رکنی جیوری کے فیصلہ کے مطابق مقابلہ جیتنے والے مضمون نگار کو پانچ ہزار روپے کا کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔

اجلاس میں مدیر روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” احسان احمد سحر نے اعلان کیا کہ 2026ء کا” مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ” کوآرڈینیٹر جرنلسٹس الائنس ارشاد احمد شاد کو دیا جائے گا۔ جنہوں نے اکتوبر 2025ء میں العباس میرج ہال اوچ شریف میں جرنلسٹس الائنس کے پہلے کنونشن کے بہترین انتظامات کیے تھے۔احسان احمد سحر کے اعلان کے مطابق ہر سال اب” مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ” ڈیجیٹل روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” اور اے یو جے ورکرزاحمد پور شرقیہ کے اشتراک سے دیا جائے گا۔