احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کا اجلاس آج سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوگا
اجلاس میں 2026 کے نو منتخب عہدیداران کے عہدیداران کی رسم حلف برداری کی تقریب کے علاوہ تنظیمی معاملات پر غور کیا جائے گا جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) احمد پور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) احمد پور شرقیہ کا اجلاس آج بروز اتوار اڑھائی بجے دوپہر پنجاب کالج میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سرپرست اور ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی کریں گے- اس امر کا اعلان احمد پور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) احمد پور شرقیہ کے جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے- پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں سال2026 میں نو منتخب عہدیداران کی رسم حلف برداری کے علاوہ دیگر معاملات اور یونین کے سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی-اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین کو باقاعدہ طور پر مطلع کر دیا ہے

حمید اللہ خان عزیز

