احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمدپور شرقیہ کی کور کمیٹی کا سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت اجلاس
اے یو جے ورکرز کے تنظیمی معاملات اور اسے مزید فعال بنانے کے علاوہ پاکستان میں میڈیا کو در پیش بحران کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا
اے یو جے ورکرز کے تنظیمی کور کمیٹی کے اجلاس میں قائم مقام صدر محمد سلیمان فاروقی ،نائب صدر ملک راشد چنڑ،جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی احمد علی چوہدری اور ایڈیشنل سیکرٹری شاہ ولی خان شریک ہوئے
احمدپور شرقیہ : احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمدپور شرقیہ کا اجلاس کچہری روڈ پر مدیر اعلیٰ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ و سرپرست اعلی اے یو جے ورکرز احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے یو جے ورکرز کے تنظیمی معاملات اور اسے مزید فعال بنانے کے علاوہ پاکستان میں میڈیا کو در پیش بحران کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا– کور کمیٹی کے اجلاس میں قائم مقام صدر محمد سلیمان فاروقی ،نائب صدر ملک راشد چنڑ،جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی احمد علی چوہدری اور ایڈیشنل سیکرٹری شاہ ولی خان شریک ہوئے

