Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس اور اوچ پریس کلب کے عہدے داران کی مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت

AUJ leaders at Tahira Nasreen grave in Alipur
علی پور :احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، محمد ظفر خان، یوسف غنی قریشی حمید اللہ خان عزیز اور خلیل الرحمن کھوکھر علی پور گھلواں کے قبرستان میں مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کی تدفین کے بعد ان کی قبر پر موجود ہیں ساتھ والی قبر مرحومہ کے صاحبزادے فاروق خان شیروانی مرحوم کی ہے تصویر میں دائیں سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ بہاولپور سید نجم الحسن بخاری نظر آ رہے ہیں
Advertisements

طاہرہ نسرین مرحومہ کی کی نماز جنازہ اور تدفین کے مواقع پر شرکت کرنے والوں میں اے یو جے کے قائدین ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب ،محمد ظفر خان حمید اللہ خان عزیز خلیل الرحمن کھوکھر یوسف غنی قریشی اور شبیر احمد قریشی شامل تھے


علی پور( نامہ نگا)ر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ اور اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف کے عہدیداروں نے احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف سے علی پور پہنچ کر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرٹیہ احسان احمد سحر کی چھوٹی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ نسرین مرحومہ کی مدنی مسجد علی پور میں نماز جنازہ اور قبرستان علی پور گھلواں میں ان کی تدفین میں شرکت کی اے یو جے اور اوچ  پریس کلب کے قائدین نے محترمہ طاہرہ نسرین مرحومہ ریٹائرڈ آفیسر محکمہ تعلیم گریڈ 18 کی مغفرت کے لیے ان کی اقامت گاہ پر منعقدہ دعا میں خصوصی دعا میں بھی شرکت کی – طاہرہ نسرین مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور دیگر سینیئر عہدیداران حمیداللہ خان عزیز محمد ظفر خان، خلیل الرحمن کھوکھر یوسف غنی قریشی اور شبیر احمد قریشی اور اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف کے صدر ارشاد احمد شاد اور جنرل سیکرٹری خواجہ ابرار حسین شامل تھے

Advertisements