صحافی ظفر اقبال نائچ کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے اور اسکی بوڑھی والدہ کو معاوضہ دیا جائے احسان احمد سحر
مقتول صحافی کی صرف ضعیف والدہ ہے جسکا اب کوئی سہارا باقی نہیں رہا سرپرست اعلیٰ احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کےہنگامی اجلاس میں اظہار خیال
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز مقتول صحافی کی والدہ کو معاوضہ دیں اور رحیمیار خان پولیس کو ظفر اقبال کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر کریں ،احمدپور یونین آف جرنلسٹس کی قرارداد
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار)ترنڈہ محمد پناہ کے صحافی ظفر اقبال نائچ کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے اور اسکی بوڑھی والدہ کو معاوضہ دیا جائے ان خیالات کا اظہارکےسرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے (اے یو جے) کےہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ظفر اقبال نائچ عرصہ بیس سال سےاپنی صحافتی خدمات انجام دے رہا تھا جسے گزشتہ روز اسکی صحافتی ذمہ داری ادا کرنے کے دوران فائرنگ سے قتل کیا گیا ھے جسکے کوئی بہن بھائی نہیں اور نہ ہی اولاد ہےصرف ایک بوڑھی والدہ ہے جسکا اسکے بعد کوئی سہارا نہیں رہا
اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب آر پی اور بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان مقتول ظفر اقبال نائچ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کریں اور اسکی بوڑھی والدہ کو معاوضہ دے کر اسے سہارا دیادے تاکہ وہ اپنی زندگی کی بہتر گزربسر کرسکےجس کی سرپرست سلمان فاروقی ۔صدر ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب ۔سینئر نائب صدر عمران لاڑ۔چیئرمین شبیر قریشی ۔نائب صدور حمیداللہ خاں عزیز ۔ شہزاد رزاق کھرل ۔ محمد یوسف غنی قریشی ۔ملک محمد سجاد۔احمد علی چوہدری اور انفارمیشن سیکرٹری خلیل الرحمٰن کھوکھر نے بھرپور تائید کرتے ہوئےمنظورکرلیا بعد ازاں مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی