پریس کلب احمدپور شرقیہ کے انتخابات محمد سلیمان فاروقی اور ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اور اس کے فیصلوں کے بارے اراکین کو بریفنگ دی اور مختلف سوالوں کے جوابات دیئے
بانی و سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے پریس کلب کے انتخابی امور کو نمٹانے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جسکے اراکین کے طور پر عمران لاڑ،حمید اللہ خان عزیز ،احمد علی چوہدری،خلیل الرحمن کھوکھر اور محمد ظفر خان کو شامل کیا گیا ہے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ نے اپنے ماہانہ اجلاس میں جو بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت پنجاب کالج میں منعقد ہوا احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کے 2025- 26 کے سالانہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو انتخابی اکھاڑے میں اتارنے ،کسی دوسرے گروپ سے انتخابی اتحاد قائم کرنے سمیت تمام انتخابی امور کو طے کرنے کے لیے سرپرست محمد سلیمان فاروقی اور صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جسمیں احمد علی چوہدری،عمران لاڑ،محمد ظفر خان ،خلیل الرحمن کھوکھر اور حمید اللہ خان عزیز کو بطور اراکین شامل کیا گیا ہے
انتخابی کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 جون بروز ہفتہ صبح دس بجے پنجاب کالج میں ہوگا۔احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے اجلاس میں صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے پریس کلب کی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اور اس کے فیصلوں سے اراکین کو آگاہ کیا جسکے بعد بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے سات رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا جو پریس کلب احمد پور شرقیہ کے انتخابی معاملات کے فیصلے کرنے کی مجاز ہو گی۔اجلاس میں موجود اراکین نے سات رکنی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا اور اسے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔