Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کا صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس آغا محمود شورش مرحوم اور جام صغیر لاڑ شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

Ahmedpur Uion of Journalists condoles the sad demises of Mehmood Shorish and Jam Sagheer Lar
رول میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے تعزیتی اجلاس میں آغا محمود شورش مرحوم اور صحافی جام صغیر احمد لاڑ شہید کے ایصال ثواب کے لیے فا تحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

نواں کوٹ کے صحافی صغیر لاڑ کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے

خانپور پولیس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود جام صغیر لاڑ کے اندھے قتل کا سراغ نہیں لگا سکی وزیراعلی مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب قتل کے معمہ کو حل کرنے کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کریں نیز مقدمہ قتل میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا جائے

Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں آغا شورش کاشمیری مرحوم کے صاحبزادے محمود شورش کے انتقال پر ان کے بڑے بھائی جناب مسعود شورش سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پاکستان ٹیلی ویژن اور چھوٹے بھائی مشہود شورش سابق ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب اور سوگوار خاندان سے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے محمود شورش کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے تعزیتی اجلاس میں صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب جنرل سیکرٹری دوست محمد قریشی، حمید اللہ خان عزیز، شبیر احمد قریشی محمد زبیر فاروقی شہزاد کھرل یوسف غنی قریشی امتیاز حیدری خلیل الرحمن کھوکر ارشد چنڑ محمد ریاض اور دیگر نے شرکت کی

احمدپورشرقیہ(رپورٹ خلیل الرحمٰن کھوکھرسے) احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے تعزیتی اجلاس میں جو رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی جسکے ذریعے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سات روز گزرنے کے باوجود نواں کوٹ خانپور کے صحافی جام صغیر احمد لاڑ کے اندھے قتل کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا قرار داد میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسیکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جام صغیر احمد لاڑ کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل کے احکامات جاری کریں نیز شہید صحافی جام صغیر احمد لاڑ کے مقدمہ قتل میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کا اضافہ کیا جائے اجلاس میں جام صغیر احمد لاڑ کے درجات کی بلندی اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ احمد پور یونین آف جرنلٹس کے تعزیتی اجلاس میں نامور صحافی شاعر . خطیب اور مصنف آغا محمود شورش کاشمیری مرحوم کے صاحبزادے آغا محمود شورش کے انتقال پر بھی دلی دکھ وغم کا کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اراکین محمود شورش مرحوم کے بڑے بھائی سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیرز پاکستان ٹیلی ویژن مسعود شورش اور چھوٹے بھائی مشہود شورش سابق ڈائر یکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب اور سوگوار خاندان کے تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں اجلاس میں محمود شورش مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کروائی گئی،
تعزیتی اجلاس میں فلسطینی شہداء کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں صدر ڈاکٹر عبد المحمد ثاقب، جنرل سیکڑی ڈاکٹر دوست محمد قریشی،حمید اللہ خان عزیز،شبیراحمد قریشی،زبیر فاروقی، شہزاد کھرل، یوسف غنی قریشی،امتیاز حیدری، خلیل الرحمن کھوکھر، ارشد چنڑ محمد ریاض،اور دیگر نے شرکت کی