Contact Us

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سالانہ انتخابات، عبدالحمید ثاقب صدر ، عمران لاڑ جنرل سیکرٹری ، سید سرفراز حسین زیدی سرپرست منتخب

AUJ Elections 2023
احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سالانہ انتخابات 2023 کیلئے اراکین انتخابی اجلاس میں شریک ہیں

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2023 مکمل، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب صدر اور عمران لاڑ بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب، گزشتہ روز الصحت سنٹر پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سالانہ انتخابات 2023 مکمل ہوگئے جس میں سرپرست سید سرفراز حسین زیدی، صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، سینئر نائب صدر احمد علی چوہدری، نائب صدور، محمد یوسف غنی قریشی، سید مبین رضوی، محمد اکبر لنگاہ، جنرل سیکرٹری عمران لاڑ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک راشد چنڑ، جوائنٹ سیکریٹری کامران کلال، انفارمیشن سیکرٹری محمد ظفر خان بلوچ، سوشل میڈیا سیکرٹری حاجی مظہر حسین، آفس سیکرٹری سید عمران حسین بخاری، فنانس سیکرٹری ملک ارشد ریاض کھوکھر، رابطہ سیکرٹری خلیل الرحمٰن کھوکھر، محمد ساجد اور محمد محفوظ اعوان بلامقابلہ ممبران منتخب ہوئے، اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں