احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی باڈی تحلیل سالانہ انتخابات 12جنوری 2025 کومنعقد ہونگے
اے یو جے کے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کا سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحرسے مشاورت کے بعد اعلان محمد سلیمان فاروقی چئیرمین الیکشن بورڈکے فرائض انجام دیں گے
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی باڈی تحلیل کر دی گئی اس امر کا اعلان اے یو جے کے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب نے سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحرسے مشاورت کے بعد کیا اس موقع پر نائب صدر احمد علی چوہدری بھی موجود تھے صدر اے یو جے کے اعلان کے مطابق احمدپوریونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے سالانہ انتخابات12جنوری 2025کومنعقد ہونگے اس سلسلے میں سرپرست محمد سلیمان فاروقی چئیرمین الیکشن بورڈ کے فرائض اداکرتے ہوئے انتخابات 2025 اورنئی ممبر سازی کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کریں گے سرپرست اعلیٰ احسان سحر کی ھدایات کے مطابق ہر ورکنگ جرنلسٹ کو آسان شرائط پر ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیاگیا ھے انہوں کہا کہ امسال احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ نئے جرنلسٹس کی اخلاقی اور فنی تربیت کیلئے ورکشاپس کے انعقاد کو ھمیشہ کی طرح یقینی بنائے گی اور دیگر تنظیمی امور کو نبھانے میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گی