Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کا پریس کلب احمدپور شرقیہ کے دونوں متحارب دھڑوں میں سے کسی سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ

AUJ special committee members meeting
احمد پور شرقیہ: پنجاب کالج میں احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کی سات رکنی کمیٹی کے اراکین کا گروپ فوٹو ،خصوصی کمیٹی نے پریس کلب کے کسی گروپ سے الحاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا
Advertisements

احمدپور یونین آف جرنلسٹس اپنا آزادانہ تشخص برقرار رکھے گی تاہم اے یو جے کے اراکین کو پریس کلب کے دونوں گروپوں کی تقاریب میں شرکت کی اجازت دے دی گئی


احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے پریس کلب کے گذشتہ  اجلاس میں پریس کلب کے معاملات کے حوالے سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جسے اجلاس میں شریک اراکین نے فیصلہ سازی کے مکمل اختیارات سونپ دیئے تھے

Advertisements

پنجاب کالج میں منعقدہ سات رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سرپرست محمد سلیمان فاروقی نے کی جبکہ عبدالحمید ثاقب،احمد علی چوہدری ،حمید اللہ خان عزیز،خلیل الرحمن کھوکھر اور محمد ظفر خان اجلاس میں شریک ہوئے

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ پریس کلب احمد پور شرقیہ کے دو متحارب دھڑوں میں سے کسی سے الحاق نہیں کرے گی اور اپنا آزادانہ تشخص برقرار رکھے گی- اس امر کا فیصلہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی سات رکنی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو پنجاب کالج میں سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی جسمیں احمد علی چوہدری، حمید اللہ خان عزیز ،خلیل الرحمن کھوکر اور محمد ظفر خان نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ساتویں رکن عمران لاڑ سے ٹیلیفونک مشاورت کی گئی احمد پور یونین آف جرنلسٹس کی سات رکنی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اے یو جے کے اراکین ذاتی  تعلقات کی بنا پر پریس کلب کے دونوں متحارب دھڑوں کی تقاریب میں شرکت کر سکیں گے- خیال رہے کہ سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے گزشتہ اجلاس میں پریس کلب احمد پور شرقیہ کے  انتخابات کے حوالے سے مذکورہ بالا سات رکنی   کمیٹی تشکیل دی تھی جسے اجلاس میں اراکین نے مکمل اختیارات سونپ دیئے تھے