احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران میں ممبرشپ کارڈز کی تقسیم چوہدری محمد اکرم اے یو جے کے چیف آرگنائزر مقرر

احسان احمد سحر نے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کے ہمراہ تقریب میں موجود اراکین کو احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے ممبر شپ کارڈ پہنائے-ان اراکین میں روزنامہ خبریں کے نمائندے سینیئر صحافی ناصر خان نیازی ، شبیر احمد قریشی، احمد علی چوہدری, اعجاز احمد خان،یوسف غنی قریشی،ارحم سلیم قادری, ملک محمد سجادگھلو، خلیل الرحمن کھوکھر، امتیاز حسین حیدری،ملک راشد چنڑ اور محمد زبیر فاروقی شامل تھے جبکہ احسان احمد سحر نے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کو بھی اے یو جے کی صدارت کا کارڈ پہنایا
احمد پور شرقیہ(خلیل الرحمن کھوکھر سے)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس کے معیار اور اقدارکو ہمیشہ برقرار رکھا جائے مثبت صحافت کا فروغ اور صحافیوں کے حقوق کی پاسبانی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے بانی و سرپرست اعلٰی احسان احمد سحر نےپنجاب کالج میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس کی منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا -انہوں نےسینیئر صحافی روزنامہ جنگ کے نمائندے چوہدری محمد اکرم کو اے یو جے کاچیف آرگنائزر مقرر کرنےکا بھی اعلان کیا جس کا تمام اراکین نے تالیاں بجا کرخیر مقدم کیا –
احسان احمد سحر نے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کے ہمراہ اس موقع پر موجود اراکین کو احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے ممبر شپ کارڈ بھی پہنائے-ان اراکین میں روزنامہ خبریں کے نمائندے سینیئر صحافی ناصر خان نیازی ، شبیر احمد قریشی، احمد علی چوہدری, اعجاز احمد خان،یوسف غنی قریشی،ارحم سلیم قادری, ملک محمد سجادگھلو، خلیل الرحمن کھوکھر، امتیاز حسین حیدری،ملک راشد چنڑ اور محمد زبیر فاروقی شامل تھے -مزید برآں احسان احمد سحر نے صدر ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کو بھی اے یو جے کی صدارت کا کارڈ پہنایا جبکہ نامزد چیف آرگنائزر چوہدری محمد اکرم کو تنظیم کو مزید فعال اور منظم بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی- احسان احمد سحر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ اپنے علاقہ کے مسائل کی نشاندھی کرکے لوگوں کی دعائیں سمیٹیں – صدر اے یو جے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک فیملی ہیں تمام اراکین ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں اور صحافتی فرائض کی ادائیگی میں اعلیٰ صحافتی اصولوں کو برقرار رکھیں

احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے نمائندے چوہدری محمد اکرم کو اے یو جے کا چیف آرگنائزر مقرر کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر احسان احمد سحر ،عبدالحمید ثاقب اور چوہدری محمد اکرم کی لی گئی تصویر