احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے کی اجلاس میں اے یو جے کے سرپرست محمد سلیمان فاروقی کے برادر بزرگ حافظ محمد اسحاق فاروقی مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار)احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کا اجلاس سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر کی صدارت منعقد ہوا جس میں سرپرست سلمان فاروقی ۔صدر ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب ۔سینئر نائب صدر عمران لاڑ۔چیئرمین شبیر قریشی ۔نائب صدور حمیداللہ خاں عزیز ۔ شہزاد رزاق کھرل ۔ محمد یوسف غنی قریشی ۔احمد علی چوہدری اور انفارمیشن سیکرٹری خلیل الرحمٰن کھوکھر و دیگر نے اے یو جے کو مزید فعال بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں اجلاس میں احمدپور یونین آف جرنلسٹس کے سرپرست محمد سلیمان فاروقی کے برادر اکبر حافظ محمد اسحاق فاروقی مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں ایک قرارداد اتفاق رائے سےمنظور کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پیپرا رولز میں کی گئی ترمیم کو واپس لیں جو علاقائی اخبارات کا معاشی قتل ھے قرارداد میں کہا گیا کہ امریکہ یورپ اور کنیڈا میں لوکل اخبارات کی مالی معاونت کی جارہی ھے تاکہ وہ اپنے نئے بزنس ماڈلز کے زریعے مالی استحکام حاصل کرکے اپنا وجود برقرار رکھ سکیں