احمد پور یو نین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے الیکشن بورڈ کا پنجاب کالج میں چیرمین الیکشن بورڈ محمد سلمان فاروقی کی زیر صدارت اجلاس
احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا
احمدپور شرقیہ (شبیراحمد قریشی+یوسف غنی قریشی+احمد علی چوہدری سے)احمد پور یو نین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے الیکشن بورڈ کا اجلاس پنجاب کالج میں چیرمین الیکشن بورڈ محمد سلمان فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آن لائن درخواستوں کے علاوہ اجلاس میں موجود بارہ اراکین کے فارم وصول کیے گئے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے سال 2025 کے انتخابات کے لیے خواہش مند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نوجنوری تک وصول کیے جانے گے۔ جن کی چھان بین 9 جنوری کوہوگی جس کے بعد اے یو جے کے امید واروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔
اے یو جے کے سالانہ انتخابات بارہ جنوری کو منعقد ہونگے انتخابی نتائج کااعلان سپہر تین بجے کردیا جائے گا احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈاکٹرعبدالحمیدثاقب ، چوہدری محمد ارشد ، شہزاد رزاق کھرل ، شاه ولی خان ،ارحم سلیم قادری ، ملک محمد سجاد، طاہر سنگیھڑا ، شبیر احمد قریشی – یوسف غنی قریشی ، اور احمد علی چوہدری نے شرکت کی۔