احمدپورشرقیہ: اسسٹنٹ کمشنر کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ چھاپہ، لاکھوں روپے مالیت کی تین سو بوری یوریا کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی
Advertisements
احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ چھاپہ ، لاکھوں روپے مالیت کی تین سو بوری یوریا کنٹرول نرخوں پر فروخت کروادی ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان ، نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اشفاق احمد کے ہمراہ نواحی اڈہ درہ چاچڑاں پر چھاپہ مار کر دوکاندار عمران کی دوکان پر چھاپہ مارکر لاکھوں روپے مالیت کی تین سو بوری یوریا کھاد جو کہ وہ زائد نرخوں پر فروخت کررہاتھا۔ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اور اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے یوریا کھاد اپنی موجودگی میں کنٹرول نرخوں پر کاشتکاروں میں فروخت کروادی۔ اس مو قع پر ا سسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان نے کہا کہ کھاد ڈیلر بلیک مارکیٹنگ سے با ز آجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔