احمد پور شرقیہ میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر غم وسوگ کی فضا، امام بارگاہ نور شاہ بُخاری سے چوک منیر شہید تک احتجاجی ریلی
ریلی میں فقہ جعفریہ کی مقامی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ایرانی عوام سے اظہار یکجحتی ،امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے،شہید رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا
احمد پور شرقیہ : امریکی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر ایت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت کے سلسلے میں دربار حضرت سید نور شاہ بخاری سے ہیں بعد نماز ظہرین ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو چوک منیر شہید پر اختتام پذیر ہو گئی- احتجاجی ریلی میں فقہ جعفریہ کی ممتاز شخصیات سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی- انہوں نے اس موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجحتی کرتے ہوئے مقتول ایرانی رہنما کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سید علی خامنائی استعمار کی انکھوں میں کھٹکتے تھے- اس وقت سب سے زیادہ ضرورت امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ہے جس طرح صیہونی قوتیں ایک ایک کر کے مسلمان ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں یہ انتہائی تشویش ناک امر ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم برادر اسلامی ملک ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے

