Advertisements

کھیلتا پنجاب پنک گیمز بہاولپور میں کراٹے ٹرائلز کا انعقاد، احمد پور شرقیہ کی لڑکیوں کی شاندار کارکردگی

“Ahmedpur Sharqia Girls Impress at Karate Trials During Khelta Punjab Pink Games Bahawalpur”
Advertisements

 مارلوز کراٹے سینٹر کی چار فیمیل کھلاڑی مثیرہ سہیل ,. انم مشتاق . مریم سلطان . فلزہ ٹرائلز میں منتخب ہو گئیں, محمد اسحاق گجر اور شوکت علی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

  بہاولپور : کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے سلسلے میں کراٹے کے ٹرائلز 21 تاریخ کو ڈرنک اسٹیڈیم، بہاولپور میں کامیابی سے منعقد ہوئے۔ ان ٹرائلز میں بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، جن میں بہاولپور اور رحیم یار خان اور بہاول نگر کی ٹیم شامل تھی   ٹرائلز کے ریفرنگ اور ججنگ پینل میں حاجی محمد شاہد انصاری , محمد اسحاق گجر ، سلیم اخی ، شوکت علی گھلو  اور محمد عمران  شامل تھے، جنہوں نے شفاف اور منصفانہ انداز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔  ٹرائلز کی نگرانی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر  اور ڈسٹرک سپورٹس آفیسر فواد نے کی، جن کی زیرِ نگرانی پورا عمل مکمل کیا گیا۔

Advertisements

 اس موقع پر احمد پور شرقیہ کے مارلوز کراٹے سینٹر کی فیمیل کھلاڑیوں نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  پانچ لڑکیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا، جن میں سے چار لڑکیاں منتخب ہو گئیں۔ منتخب ہونے والی کھلاڑیوں میں:  1. مثیرہ سہیل 2. انم مشتاق 3. مریم سلطان 4. فلزہ   شامل ہیں، جبکہ مجموعی طور پر احمد پور شرقیہ کی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہا گیا۔  اس موقع پر بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر (انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر)، شوکت علی گلو (کوچ پاکستان کراٹے ٹیم و ایشین گولڈ میڈلسٹ)، محمد ایوب گجر (انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ)، ارشد نور، شفیق قریشی، ملک طارق اور عبدالرزاق نے ان کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔  شرکاء اور منتظمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے یہ ٹرائلز صوبے میں کراٹے کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔