Advertisements

احمدپورشرقیہ بار ایسوسی ایشن کی صدارت اور ودیگر عہدوں کے لئے الیکشن آج ہوں گے

AhmedpurEast map
Advertisements

صدارت کے عہد ہ کے لئے ملک تاج محمد ڈھکو ایڈووکیٹ، اور ملک راشدمحمود نائچ ایڈووکیٹ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

جنرل سیکرٹری کی نشت پر بھی چوہدری عمران علی سندھو ایڈووکیٹ،  اور ملک عبدالغفور آرائیں ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے

Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) احمدپورشرقیہ بار ایسوسی ایشن کی صدارت اور ودیگر عہدوں کے لئے الیکشن آج ہوں گے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد لطیف کھر والہ، نے بتا یا کہ پولنگ صبح نو بجے شروع ہو کر شام  پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ جس کے بعد گنتی   کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ صدارت کے عہد ہ کے لئے ملک  تاج محمد ڈھکو ایڈووکیٹ، اور ملک راشدمحمود نائچ ایڈووکیٹ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ جبکہ نائب صدر کے لئے جام ظفر حسین ایڈووکیٹ او ر سیداظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ مد مقابل ہوں گے۔ اسی طرح جنرل سیکرٹری کی نشت پر بھی چوہدری عمران علی سندھو ایڈووکیٹ،  اور ملک عبدالغفور آرائیں ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ملک لطیف کھروالہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ گنتی کے فوری بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔