Advertisements

احمدپورشرقیہ بار ایسو سی ایشن الیکشن پولنگ چودہ جنوری کو ہوگی

Perveen Atta Advocate and Nazar Aslam
Advertisements

احمدپورشرقیہ  : احمدپورشرقیہ بار ایسو سی ایشن کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ دو گروپوں میں ون ٹو ون مقابلہ ، تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ بار ایسو سی ایشن کے الیکشن کے لئے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ موجودہ صدر ندیم احمد بربرہ ، اور نذر حسین اسلم موہل میں ون  ٹو ون مقابلہ ہے۔ ندیم احمد بربرہ ایڈووکیٹ صدر اور ان کے پینل میں محترمہ پروین عطا ء ملک ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری، جبکہ اُمیدوار صدر نذر حسین اسلم موہل ، کے پینل میں شہزاد گل نیازی  ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری کے اُمیدوار ہیں دونوں گروپوں  نے انتخابی سرگرمیاں   زور و شور سے  جاری کررکھی ہیں۔ اور ووٹروں سے رابطہ تیز کر دیاہے۔ الیکشن کے سلسلہ میں پولنگ چودہ جنوری کو ہوگی۔