احمدپور سنوارو تحریک کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدحسنین معاویہ اور ٹیم کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ

کیپشن۔ احمدپورشرقیہ ۔ احمدپورسنوار و تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ ، اپنی ٹیم کے ہمراہ اے سی آفس میں شکایات درج کروارہے ہیں۔
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) احمدپورسنواروتحریک کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدحسنین معاویہ اور تحریک کی ایگزیکٹو ٹیم نے عوامی شکایات پر شنوائی ناں ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا وزٹ کیا۔ لوگوں کی شکایات کے اندراج اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی بات کی۔ ڈاکٹر محمدحسنین معاویہ نے کہا کہ ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ احمدپورسنواروتحریک 2023 کے الیکشن میں قابل اور باشعور نوجوانوں کو آگے لائے گی۔ اور اسی سے ہی عوامی مسائل کا حل ممکن ہے۔