Advertisements

احمد پور سنوارو تحریک کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی

Ahmedpur Sanwaro Teheek Rally
Advertisements

ایگزیکٹو ممبران محمد ارشاد عرف فوجی محمد ثاقب گجر سمیع الرحمن ملک سماجی کارکن جان محمد چوھان حاجی محمد ظفر بھٹہ محمد فہیم بھٹہ نے ریلی کی قیادت کی

احمد پور شرقیہ : احمد پور سنوارو تحریک کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں احمد پور سنوارو تحریک کے ایگزیکٹو ممبران محمد ارشاد عرف فوجی محمد ثاقب گجر سمیع الرحمن ملک سماجی کارکن جان محمد چوھان حاجی محمد ظفر بھٹہ محمد فہیم بھٹہ نے ریلی کی قیادت کی ریلی ڈیرہ نواب اسٹیشن چوک سے شروع ہو کر ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی میلاد چوک منیر شہید پر اختتام پزید ہوئی

Advertisements

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر جس طرح اسرائیل نے بمباری کر کے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے اس پر امت مسلمہ کی خاموشی ایک المیہ ہے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی فوری طور پر امت مسلمہ کا ایک اہم اجلاس طلب کرے جس میں اسرائیل کو وارننگ دے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اپنے حملے بند کرے اور پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات فوری طور پر روک کر جن دکانوں اور مارکیٹس میں اسرائیلی مصنوعات موجود ہیں انہیں فوری طور پر تلف کریں مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم جہاد کے لیے تیار ہے موجودہ حکومت جہاد کے لیے راستہ بنائے تاکہ نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر وہ اپنا کردار ادا کر سکیں ریلی میں حافظ محمد ابوبکر بھٹہ ملک اختر اجمل جام محمد اقبال محمد وقار بھٹہ محمد عامر بھٹہ محمد سجاد بھٹہ مولانا محمد سیف جمشید اقبال بھٹی اور حفیظ الرحمن کھوکھر سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ فلسطینی پرچم بلند کرتے ہوئے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے رہے