Advertisements

احمدپورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دلوانے کے لئے لاہو ر میں کلب روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج

Ahmedpur Sanwaro Tehreek
Advertisements

ڈاکٹر حسنین معاویہ کی قیادت میں احمدپورقیہ کو ضلع کا درجہ دلوانے کے لئے احتجاج کیا گیا سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نےمطالبہ تحریر ی شکل میں وصول کیا

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمدپورسنواروتحریک کے زیر اہتمام احمدپورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دلوانے کے لئے لاہو ر میں  کلب روڈ پر واقع وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کے سامنے چیئر مین احمدپوسنواروتحریک کے چیئرمین ڈاکٹر حسنین معاویہ کی قیادت میں احمدپورقیہ کو ضلع کا درجہ دلوانے کے لئے  سینکڑوں ممبران کے ہمراہ احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں وائس چیئرمین ارشاد احمد کمبوہ  کے علاوہ تحریک کے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسنین معاویہ نے بتا یا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نے اُن سے رابطہ کیااور ہمارا مطالبہ تحریر ی شکل میں وصول کیا۔ ہم نے انہیں بتا یا کہ احمدپورشرقیہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے مگر اس وقت یہ تحصیل پسماندگی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ وزیر اعظم میاں شہبازشریف نے انتخابات کے مو قع پر احمدپورشرقیہ میں ا یک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہاں کے باسیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر (ن) لیگ کی حکومت بنی تو وہ احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دیں گے۔ مگر تاحال یہ وعدہ پورا نہ ہوسکاہے۔ ڈاکٹر حسنین معاویہ نے بتا یا کہ سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ نے انہیں یقین دلا یا کہ ان کا یہ مطالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف تک پہنچائیں گے۔
 ۔

Advertisements