Advertisements

احمدپور سنواروتحریک کے زیر اہتمام احمدپورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دلوانے کے لئے لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ

Ahmedpur Sanwaro Tehreek organized a protest in Lahore
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپور سنواروتحریک کے زیر اہتمام احمدپورشرقیہ کو ضلع کادرجہ دلوانے کے لئے ایک احتجاجی مظاہرہ لاہورمیں زیر قیادت تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر حسنین معاویہ پنجاب اسمبلی سے لے کر پریس کلب لاہور تک کیا گیا۔ جس میں احمدپورشرقیہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسنین معاویہ نے کہا کہ احمدپورشرقیہ کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے اسے ضلع کاد رجہ دینا واحد حل ہے ۔ انہوں نے کہا احمدپورشرقیہ پنجا ب کی سب سے بڑی  اور سب سے پسماندہ تحصیل  ہو نے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا احمدپورشرقیہ سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے تحصیل کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور احمدپورشرقیہ کو ضلع کاد رجہ دینے کا اعلان کریں۔