احمدپورسنوارو تحریک کے سربراہ ڈاکٹر حسنین معاویہ کا حلقہ پی پی 249سے الیکشن لڑنے کا اعلان

ماضی میں کامیاب ہونے والے نمائندوں نے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی پریس کانفرنس
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمد پور سنوارو تحریک نے عام الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنی رہا ئش گا ہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد سنوارو تحریک کے سربراہ ڈاکٹر حسنین معاویہ نے کہا کہ ماضی میں یہاں سے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے حلقہ کے عوام کو مایو س کیا ہے انہوں نے کہا عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ اور اب ایک مرتبہ پھر عوام کو سبز باغ دکھا کر ان سے ووٹ مانگنے کے لئے دوبارہ جھوٹے وعدے کررہے ہیں۔ مگر اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ اس مو قع پر ڈاکٹر حسنین معاویہ نے حلقہ پی پی 249سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ اس مو قع پر نائب صدر محمد ارشاد اور تحریک کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔