Advertisements

احمد پور پبلک ہائی سکول کے طلباء و طالبات کی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کیو اے ٹی میں سو فیصد کامیابی, پرنسپل محمد یوسف فاروقی کی مبارکباد

Ahmedpur Public High School Achieves Historic 100% Success in PEF QAT; Principal Muhammad Yousuf Farooqi Congratulates Students
Advertisements

احمد پور پبلک ہائی سکول ہمیشہ طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اُنہیں تعلیمی میدان میں مسلسل آگے بڑھانے میں سرگرم عمل رہے گا پرنسپل محمد یوسف فاروقی کا عزم

احمد پور شرقیہ ( پ ر) احمد پور پبلک  ہائی سکول کے طلبہ و طالبات نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے لیے گئے کیو اے ٹی (QAT) میں شاندار 100% کامیابی حاصل کر کے ادارے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے طلبہ کی بہترین کارکردگی ان کی محنت اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی اور سکول انتظامیہ کی تعلیمی کاوشوں کا نتیجہ ہے کامیاب ہونے والے طلبہ کو سکول انتظامیہ اساتذہ اور والدین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے

Advertisements

اس موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل محمد یوسف فاروقی نے کہا کہ معیاری تعلیم محنت اور نظم و ضبط ہی کامیابی کی بنیاد ہیں احمد پور پبلک  ہائی سکول ہمیشہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے طلباء کی کامیابی پر سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید قاضی برہان فرید  سابق چئیرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک ڈاریکٹر پنجاب کالج سلمان فاروقی سماجی کارکن جان محمد چوھان سید ذیشان شاہ اور اہلِ علاقہ نے بھی احمد پور پبلک سکول کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے امید ہے کہ سکول کے طلبہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے احمد پور پبلک سکول کی پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد