Advertisements

احمد پور شرقیہ میں وین آتشزدگی ایک اور طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی

AhmedpurEast map
Advertisements

لیاقت پور کی رہائشی 18 سالہ ماریہ اسلم، جو نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج تھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)احمد پور شرقیہ میں وین آتشزدگی کے دلخراش واقعے میں ایک اور طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ لیاقت پور کی رہائشی 18 سالہ ماریہ اسلم، جو نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے واقعے میں ایل پی جی سلنڈر کی لیکج کے باعث وین میں آگ بھڑک اٹھی تھی، اس سانحے میں جاں بحق طالبات کی مجموعی تعداد اب تین ہو چکی ہے۔

Advertisements