احمدپورشرقیہ: آٹھ سالہ کمسن لڑکی کا بازو توڑنے پر پولیس تھانہ صدر نے دوکاندار اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Advertisements
احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) آٹھ سالہ کمسن لڑکی کا بازو توڑنے پرپولیس تھانہ صدر نے دوکاندار اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق عبدالجبار سکنہ موضع ٹبی عزت نے تھانہ صدر کو دی گئی درخواست میں بتایاکہ میری آٹھ سالہ کمسن بچی سعدیہ بی بی وقوعہ کے وقت محمد ارشد کی دوکان سے ٹافیاں لینے گئی ۔ چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر محمد ا رشد نے سعدیہ بی بی کے منہ پر تھپڑ مار ا جبکہ اس کے بھائی محمدا کبر نے اس کا بازو مروڑا ۔ جس سے اس کا بازو ٹو ٹ گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
