Advertisements

احمد پور شرقیہ میں عشرہ محرم الحرام عقیدت واحترام اور رنج و الم کے ساتھ منایا گیا

"Ahmedpur East Marks Muharram's First Decade with Solemnity, Respect, and Mourning"
چوک منیر شہید احمد پور شرقیہ 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا فوٹو
Advertisements

شدید گرمی کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے سبیلوں کا اہتمام اور عزاداروں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کا بہترین مثالی انتظام کیا گیا

 مجلس شام غریباں کربلا چوک منیر شہید میں برپا کی گئی علامہ ڈاکٹر التجا حسین کاظمی نے مجلس شام غریباں سے خطاب کیا اور دعا کرائی 

Advertisements

سیکیورٹی اور صحت وصفائی کے بہترین اقدامات کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اعوان ایس ڈی پی او چوہدری جاوید اختر چیف آفیسر ظفر عباس کا شکریہ ادا کیا گیا


احمد پور شرقیہ (سٹی رپورٹر) حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی کربلا کے میدان میں عظیم شہادت کی یاد میں احمد پور شرقیہ میں عشرہ محرم الحرام 2026 نہایت ہی عقیدت واحترام اور رنج و الم کے ساتھ منایا گیا سٹی احمد پور شرقیہ میں دس دن چار مقامات امام بارگاہ فیض پنجتن امام بارگاہ چراغ حیدر امام بارگاہ بارہ امام (مڑھی)دربار حضرت نور شاہ بخاری پر عشرہ محرم الحرام کا انعقاد کیا گیا جبکہ امام بارگاہ قصر زین العابدین امام بارگاہ بوہڑ والا استان محلہ کٹڑہ احمد خان  امام بارگاہ رضا حسینی میں مجالس عزا برپا کی گئی شبیہ ذوالجناح تعزیہ اور علم کے جلوس برامد ہوئے سٹی احمد پور شرقیہ کی حدود میں 31 مجالس 17 جلوس عزا نکالے گئے

دس محرم الحرام کو صبحِ دس بجے امام بارگاہ رضا حسینی المعروف مشتاق شاہ والے استان محلہ باکھری سے  محرم الحرام کا مرکزی جلوس زیر اہتمام دختران سید مشتاق شاہ مرحوم و سید نجیب حسین شاہ برآمد کیا گیا جو اپنے مقررہ راستوں ہاتھی بازار چبوترا بازار سے ہوتا ہوا دوپہر کو  ریاض جیولر چوک پر پہنچا  محلہ صفرانی سے باقر چغتائی کا تعزیہ محلہ کٹڑہ سے سید غلام علی شاہ مرحوم کا جلوس ذوالجناح بوہڑ والے امام بارگاہ سے لائسنس دار سید محمود حسین شاہ سید اسدحسین شاہ کے زیر اہتمام نکلنے والا تعزیہ اور آستانہ نذر حسین شاہ سے نکلنے والے تعزیہ کے جلوس کے  ساتھ ملنی کی رسم ادا کی گئی جلوس تحصل بازار سے ہوتا ہوا دربار نورشاہ بخاری پہنچا جہاں محلہ بخاری سے ہیں ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس زیر قیادت مخدوم سید مظفر حسین بخاری سید شہباز حسین شاہ سید افضل حسین شاہ موجود تھے یہاں تمام جلوس اکٹھے ہوئے اور احمد پور شرقیہ کا تاریخی خونی پرسہ ادا کیا گیا بعد میں مجلس شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام برپا ہوئی جس سے علامہ التجا حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت اور اتحاد امت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسین بیان کیئے زیارت عاشورا کے بعد جلوس تحصیل بازار سے ہوتا ہوا چوک منیر شہید پر پہنچا جہاں محلہ شکاری سے آنے والا سید لال شاہ کا جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوا چوک منیر شہید پر عزاداروں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ماتم امام حسین نوحہ خوانی زنجیر زنی کی

جلوس  کے اختتام پر مجلس شام غریباں کربلا چوک منیر شہید میں برپا کی گئی علامہ ڈاکٹر التجا حسین کاظمی نے مجلس شام غریباں سے خطاب کیا اور دعا کرائی  فقہ جعفریہ احمد پور شرقہ کے رہنماؤں سید مظفر حسین بخاری خواجہ سید محبوب الحسن (ممبر ضلعی امن کمیٹی)  سید تنویر حسین بخاری زاہد حسین مالو مغل سید حسنین عسکری (ممبر امن کمیٹی) سید سبطین حیدر رانجھو شاہ سید صدا حسین مبین رضوی سردار سے ڈی خان جلوانہ  انجمن صادقیہ اثناء عشریہ کے صدر غلام عباس چوہان  سید غلام حسنین رضا بخاری  غلام شبیر بھٹہ ایڈوکیٹ بلال حسین بھٹہ  انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے رہنماؤں آفتاب احمد خان ڈاہر محمد ایوب راجپوت سید علی رضا کاظمی صدر محمد ارشد راجپوت نے سیکیورٹی اور صحت وصفائی کے بہترین اقدامات کرنے پر پنجاب حکومت تحصیل انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقرا ناصر اعوان  ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ  چوہدری جاوید اختر  چیف آفیسر ظفر عباس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال شدید گرمی کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے سبیلوں کا اہتمام اور عزاداروں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کا بہترین مثالی انتظام کیا گیا  انہوں نے پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا کہ جن کی دن رات کی محنت کی وجہ سے تحصیل بھر میں رسومات محرم الحرام کا پرامن انعقاد یقینی ہوا