Advertisements

تحصیل احمدپورشرقیہ کی سیلابی صورتحال —– ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ‎

Aamir Shehzad Chairman Islamia Foundation UAE
Advertisements

ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح احمد پور شرقیہ کا کچھ حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں آ چکا ھے ، اسلامیہ فاؤنڈیشن ٹیم کے سروے کے مطابق شمالی جانب موضع اسماعیل پور ، مکھواڑا ، بہاول پور گھلواں ، جھانگڑہ شرقی اور غربی جانب موضع چناب رسول پور ، کچی شکرانی ، کچی لعل ، بیٹ بختیاری ، بیٹ احمد اور کندرالا کی فصلیں غرقاب ہو چکی ہیں ، بیشتر لوگ در بدر ہو چکے ہیں۔۔۔۔

۔            حکومتی کارکردگی 

Advertisements

جہاں تک ہم نے دیکھا ھے پنجاب حکومت نے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ھے ، ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل آفیسران کی کارکردگی قابلِ ستائش ھے ، تاہم مقامی سطح پر مخیر حضرات اور سماجی تنظیمات بھی بہت مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔۔۔۔

۔                  ضروری بات

سیلاب زدہ متاثرین کی بحالی کوئی ایک دو ماہ کی بات نہیں ، اس نقصان کے ازالے پر کم از کم 2 سال کا عرصہ درکار ھے ، یہاں ضروری بات یہ ھے کہ متاثرین کی خدمت چند روز کرنے کے بعد متاثرین کو بھلا دیا جاتا ھے لیکن اسلامیہ فاؤنڈیشن نے یہ فیصلہ کیا ھے کہ ان متاثرین کی مستقل بنیادوں پر ، دیر پا  بحالی کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں ، جیسا کہ مسائل کی اصل آزمائش نومبر دسمبر میں سردیوں کے آغاز سے ہوگی ، سیلاب متاثرین کو گرم کپڑوں ، لحاف اور دیگر اشیاء کی ضرورت ہوگی ، اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ لوگوں کی معاشی بحالی اور مسائل سے وسیع پیمانے پر نمٹنے کیلئے آپ سب کی ضرورت ہوگی ، اس موقع پر ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ھے ۔۔۔

۔            آپ کی رائے ہماری رہنمائی 

آپ تمام احباب سے التماس ھے کہ مذکورہ بالا تحریر کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرمائیں تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بہتر سے بہتر نتائج مل سکیں ۔۔۔۔

۔              مخیر حضرات توجہ فرمائیں 

اسلامیہ فاؤنڈیشن پہلی بار احمد پور شرقیہ کے تمام مخیر حضرات سے ملتمس ھے کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اسلامیہ فاؤنڈیشن کا دست و بازو بنیں اور اپنے خیرات و عطیات جمع کرائیں ، متاثرین میں اشیاء کی تقسیم کاری کے وقت مخیریں کو آگاہ کیا جائے گا ، اسلامیہ فاؤنڈیشن ٹیم کے ساتھ وہ خود بھی جا سکتے ہیں اور اپنا نمائندہ بھی بھیج سکتے ہیں ۔۔۔۔

نوٹ: اپنی قیمتی آراء سے نوازیں 

محمد عامر شہزاد

چیئرمین اسلامیہ فاؤنڈیشن 

 

Mobile: +971563144923