Advertisements

ششماہی نہہر احمد پور برانچ نوشہرہ ہیڈ سے اوور فلو کر گئی پانی گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ جدید کی چار دیواری بہا لے گیا

Govt High School Naushera Jadid
Advertisements

طلباء میں خوف حراس سے بھگدڑ مچ گئی پانی مسافر خانہ روڈ کراس کرتے ہوئےسکول میں کمروں تک پہنچ گیا نہری پانی ریسٹ ہاوس اور تھانہ نوشہرہ جدید میں بھی داخل ہو گیا


مبارک پور(نامہ نگار)ششماہی نہہر احمد پور برانچ نوشہرہ ہیڈ سے اوور فلو کر گئی پانی گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ جدید میں داخل چار دیواری بہا لے گیا تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کے آفیسران و عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث ششماہی نہہر اے پی برانچ اوور فلو ہو کر مسافر خانہ روڈ کراس کرتے ہوئے پانی گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ جدید سکول میں داخل ہو گیا طلباء میں خوف حراس سے بھگدڑ مچ گئی سکول کی چار دیواری بہہ گئی اور پانی کمروں تک پہنچ گیا نہری پانی ریسٹ ہاوس اور تھانہ نوشہرہ جدید میں بھی داخل ہو گیا تاہم اسے کنٹرول کر لیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ دوماہ قبل بھی نہیں اوور فلو ہونے سے پانی سکول میں داخل ہو گیا تھا اور سکول کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا تھا نوشہرہ جدید سکول کے اساتذہ۔طلباء اور مقامی سیاسی و سماجی راہنماؤں نے محکمہ انہار کی مبینہ غفلت پر کارروائی کرنے اور سکول کی فوری چار دیواری بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements