احمد پور شرقیہ سبزی منڈی: موٹر سائیکل اسٹینڈ فیس کی مبینہ وصولی، مارکیٹ کمیٹی پر الزام
سبزی منڈی میں موٹر سائیکل اسٹینڈ فیس کی وصولی کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ
احمد پور شرقیہ (سٹی رپورٹر ) سبزی منڈی احمد پور شرقیہ میں موٹر سائیکل اسٹینڈ کے نام پر آنے والے شہریوں سے فیس وصول کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی دکاندار چوہدری سردار کے مطابق مارکیٹ کمیٹی مبینہ طور پر پرائیویٹ افراد کے ذریعے موٹر سائیکل اسٹینڈ کی فیس وصول کروا رہی ہے۔
چوہدری سردار کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں آنے والے موٹر سائیکل سواروں سے اسٹینڈ کے نام پر رقم وصول کی جا رہی ہے، جبکہ اس معاملے پر متعلقہ حکام کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پرائیویٹ افراد کے ذریعے فیس وصولی کا عمل شہریوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی منڈی احمد پور شرقیہ میں موٹر سائیکل اسٹینڈ فیس کی وصولی کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر وصولی قواعد و ضوابط کے خلاف ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

