احمدپورشرقیہ: محکمہ صحت کی طرف سے موبائل ویکسینیشن کیمپ کا قیام

AhmadPurSharqia-Mobile-Vaccination-Camp

 احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) محکمہ صحت کی طرف سے چوک منیرشہیدپر موبائل ویکسینیشن کیمپ کا قیام، درجنوں افراد کی ویکینیشن کی گئی،منحرف افراد کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواستیں تھانہ پر بھجوادی گئیں، متعدد افراد پولیس حراست میں۔تفصیل کے مطابق سیکریٹری صحت حکومت پنجاب اور کمشنر بہاولپورڈویثرن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسیدانس شاہ نے شہرکے مرکزی چوک منیرشہیدپر موبائل ویکسینیشن سینٹر قائم کیا۔جہاں چوک کے اردگرد کی مارکیٹیوں کے دوکانداروں، گاہکوں اور شہریوں کی موذی کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی گئی۔ہیلتھ آفیسران نے دوکانداروں،گاہکوں اور شہریوں کے ویکینیشن کارڈچیک کیے جن لوگوں نے پہلی ڈوز لگوائی ہوئی تھی انہیں دوسری اورجنہوں نے ابھی تک ویکسینیشن نہیں کروائی تھی انکو پہلی ڈوز لگادی گئی جبکہ ویکسینیشن سے منحرف افراد کو پولیس حوالات میں بندکردیاگیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہوراحمداعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسیدانس شاہ نے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کسی بھی کمپنی کی ویکسینیشن کی ڈوز مکمل کرالی ہے وہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں قائم مرکزی ویکسینیشن سینٹرسے مختلف کمپنیوں کی بوسٹرکوروناڈوز لگواسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرملک ظہوراحمداعوان نے مزیدکہا کہ موذی کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کرکے ان کے خلاف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کرایاجائے گا اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھاناپڑے گی اورغیرویکسینیٹڈافرادکے سم کارڈبلاک کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کروائیں،سماجی فاصلہ رکھیں،ماسک کااستعمال کریں،باربار ہاتھ دھوئیں اور سینیٹائزر بھی استعمال کریں۔ آخرمیں انہوں نے کہا کہ شہری حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے خود کو اور اپنے پیاروں کو اس مرض سے بچاؤکیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں اور اپنے اردگرد رہنے والوں کوبھی تنقید کریں تاکہ ہماراوطن عزیز اس مرض سے محفوظ ہو۔ اس موقع پر راجہ محمدفیصل، ندیم قریشی، محمدسجاد، محمدفہیم،پی اے ٹواسسٹنٹ کمشنر محمدشہزاداعوان اور محکمہ ہیلتھ کا عملہ بھی موجود تھا۔

مزید پڑھیں