احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمدپور شرقیہ کی ماہانہ میٹنگ آج سہ پہر3 بجے پنجاب کالج میں منعقد ہوگی
صدارت سرپرستِ اعلیٰ احسان احمد سحرکریں گے۔ اجلاس میں یونین کے اہم تنظیمی، صحافتی اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا
احمدپور شرقیہ : احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمدپور شرقیہ کی ماہانہ میٹنگ آج جمعہ المبارک کو سہ پہر3بجے پنجاب کالج احمدپور شرقیہ میں منعقد ہوگی – حمید اللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمدپور شرقیہ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ کی صدارت یونین کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ احسان احمد سحرکریں گے۔ اجلاس میں یونین کے اہم تنظیمی، صحافتی اور آئندہ کے لائحۂ عمل سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
اجلاس کا ایجنڈا درج ذیل ہے: 1۔…22 اکتوبر 2026ء کو بین الاقوامی صحافتی تنظیم کے اشتراک سے یونین کے ممبران کی منعقد ہونے والی آن لائن ورکشاپ کے حوالے سے تفصیلی بات کی جائے گی اور اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ 2۔ ملک بھر میں صحافیوں کے اغوا، بعض مقامات پر صحافیوں پر ہونے والے حملوں، صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے میں درپیش مشکلات اور آزادیٔ صحافت کو دبانے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو اور لائحۂ عمل پر غور کیا جائے گا۔ 3۔ احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمدپور شرقیہ کو درپیش تنظیمی و دیگر مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر غور و خوض کیا جائے گا۔ 4۔ احمدپور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے آئندہ سال کے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بحث کی جائے گی کہ انتخابات دسمبر 2026ء میں منعقد کیے جائیں یا جنوری 2027ء میں، اس سلسلے میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تمام معزز عہدیداران اور ممبران سے گزارش ہے کہ اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کرتے ہوئے مقررہ مقام پر ضرور پہنچیں تاکہ اجلاس بروقت شروع کیا جا سکے اور تمام ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی مشاورت ممکن ہو۔

