احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کا اجلاس،صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور بڑھتے ہوئے قانونی دباؤ پر اظہار تشویش
میڈیا ہاؤسز جبری برطرف کیے گئے صحافیوں کے نہ صرف واجبات بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر انہیں اکاموڈیٹ کریں۔صحافیوں کو غیر قانونی حراست میں لئے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے
کرپٹ سیاسی عناصر اور کرپشن میں ملوث سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف خبروں کی اشاعت پر پیکا قانون کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، اور پاکستان کے ضلعی نامہ نگاروں کو اس سے مستثنی قرار دیا جائے،وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ
احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کے اجلاس میں بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی تجویز پر پانچ پانچ ہزار روپے مالیت کے چار سالانہ جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز جاری کرنے کا فیصلہ، آر ایم این پی کی اکتوبر 2026ء میں منعقدہ دو تربیتی ورکشاپس میں شرکت کے لئے اے یو جے ورکرز،احمد پور شرقیہ کے اراکین کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔
احمد پور شرقیہ(حمیداللہ خان عزیز )احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پورشرقیہ کے ماہانہ اجلاس میں جو بانی سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا، پاکستان بھر کے مختلف میڈیا ہاؤسز سے اینکرز اور صحافیوں کے جبری برطرفیوں، صحافیوں کی غیر قانونی حراست میں لیے جانے کے واقعات اور قانونی دباؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو ملازمت کا تحفظ فراہم کیا جائے اور جن صحافیوں اور اینکرز کو برطرف کر دیا گیا ہے،انہیں ان کے متعلقہ میڈیا ادارے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ان کے واجبات فی الفور ادا کریں۔
اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیکا قانون کے تحت کارروائیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پیکا قانون میں ترامیم کو یقینی بنائیں، نیز کرپٹ سیاسی عناصر اور کرپشن میں ملوث سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف خبروں کی اشاعت پر پیکا قانون کے تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ بند کیا جائے۔اور پاکستان بھر کے ضلعی نامہ نگاروں کو اس سے مستثنی قرار دیا جائے۔
اے یو جے ورکرز احمد پور شرقیہ کے اجلاس میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2026ء کو احمد پور شرقیہ اور 27 اکتوبر کو اوچ شریف میں منعقد ہونے والی تربیتی ورکشاپس میں اے یو جے ورکرز، احمد پور شرقیہ کے اراکین کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔ماہانہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز،احمد پور شرقیہ کے انتخابات ماہ دسمبر 2026ء میں منعقد ہوں گے، جس کا انتخابی شیڈول ماہ نومبر میں جاری کیا جائے گا۔
بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی تجویز پر احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کے اراکین کے لئے اے یو جے ورکرز جرنلسٹ کیش سپورٹ ایوارڈ کے اجراء کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ طے پایا کہ ہر سال اے یو جے ورکرز، کے چار اراکین کو ہر سہ ماہی کے بعد پانچ پانچ ہزار مالیت کے کیش ایوارڈز دئیے جائیں گے۔ پہلا اے یو جے ورکرز سپورٹ کیش ایوارڈ ماہ دسمبر 2026ء میں دیا جائے گا۔
اجلاس میں اے یو جے ڈبلیو کے سیکرٹری اطلاعات محمد جمشید بھٹی کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، جب کہ سرپرست محمد سلیمان فاروقی کو نواز شریف ایمننسس سکول ملنے پر
بارک باد دی گئی، جنہوں نے خوشی کے اظہار میں اراکین کو مٹھائی بھی کھلائی۔
ماہانہ اجلاس میں سرپرست محمد سلیمان فاروقی،حمیداللہ خان عزیز، احمد علی چوہدری، شبیر احمد قریشی، اعجاز احمد خان،ملک راشد محمود چنڑ،انیسہ کنول، محمد جمشید بھٹی، زبیر فاروقی، ودیگر شریک ہوئے۔

