Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2024 ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب بلا مقابلہ صدر اور دوست محمد قریشی جنرل سیکرٹری منتخب

Ahmadpur Union of Journalists AhmedpurEast 2024 elections result announced
احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے انتخابات 2024 ، بلامقابلہ صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر دوست محمد قریشی، رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر، چیئرمین الیکشن بورڈ محمد سلیمان فاروقی اور دیگر عہدیداران کا گروپ فوٹو۔
Advertisements

چیئرمین الیکشن بورڈ محمد سلیمان فاروقی نے پنجاب کالج میں منعقدہ اجلاس کے دوران انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع قرار کرانے کی آخری تاریخ تک صرف ایک پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور دوست محمد قریشی کو بالترتیب بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب قرار دیا گیا ہے

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ چند روز میں دیگر عہدے داروں کی ذمہ داریاں باہمی مشاورت سے ساتھیوں کو تفویض کر دی جائیں گی جبکہ احمدپور یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی رسم حلف برداری کی تقریب بھی رواں ماہ منعقد کی جائے گی

Advertisements

صحافتی معیار صحافیوں کے وقار اور آزادی صحافت کی سربلندی کے لیے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اشتراک سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے صدر ر آر ایم این پی احسان احمد سحر کا اظہارِ خیال نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی

احمد پور شرقیہ (عمران لاڑ سے) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے سالانہ  انتخابات 2024 مکمل، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب  صدر ، اور  دوست محمد قریشی بالترتیب بلامقابلہ صدر اور  جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے -چیئرمین الیکشن بورڈ محمد سلیمان فاروقی نے اے یو جے کے انتخابات 2024 مکمل ہونے پر پنجاب کالج میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ایک پینل نے کاغذات جمع کرائے جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب صدر اور دوست محمد قریشی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں، اس موقع پر ایگزیکٹو کونسل کی موجودگی میں باہمی مشاورت و مکمل اتفاقِ رائے سے عمران لاڑ سینئر نائب صدر، شبیر قریشی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، حمیداللہ خان عزیز، ارحم سلیم قادری نائب صدور، محمد یوسف غنی قریشی رابطہ سکریٹری، محمد ظفر خان بلوچ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خلیل الرحمٰن کھوکھر انفارمیشن سیکرٹری اور چوہدری محمد ارشد کو فنانس سیکرٹری چن لیا گیا -گیا، دریں اثناء رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نےاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  صحافتی معیار، صحافیوں کے وقار اور آزادی صحافت کی سر بلندی کیلئے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور اے یو جے کے اشتراک سے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،اُنہوں نے بلامقابلہ منتخب ہوئے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انکےلیئے  اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا -اجلاس میں طے پایا آئندہ چند روز میں یونین کے دیگر عہدوں کی زمہ داریاں  باہمی مشاورت سے ساتھیوں کو دے دی جائیں گے اور حلف برداری کی تقریب بھی رواں دواں منعقد کی جائے گی۔

احمد پور شرقیہ: اے یو جے کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر دوست محمد قریشی