چیئرمین ڈاکٹر محمدحسنین معاویہ نے خطاب میں احمدپورسنواروتحریک کے منشور اور تحصیل کی سیاسی صورتحال کا احاطہ کیا
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) احمدپورسنواروتحریک کا بستی جزبہ، موضع گھنیہ میں تاریخی جلسے کا انعقاد۔ شہر بھر سے کارکنوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اہلیان علاقہ نے تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔اور بستی جزبے والی کے بزرگ اور علاقے کی جانی پہچانی شخصیت حاجی عبدالخالق نے مکمل طور پر تحریک کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور آئندہ الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا چیئرمین ڈاکٹر محمدحسنین معاویہ نے مرکزی خطاب میں احمدپورسنواروتحریک کے منشور اور تحصیل کی سیاسی صورتحال کا احاطہ کیا۔ تحصیل کو آزاد اور مضبوط سیاسی تشخص دینے کی بات کی اور جلسہ کی انتظامیہ، ایگزیکٹو ممبران ملک عبدالماجد، ملک کاشف اور ملک فیصل کی کاوشوں کو سراہا۔